Friday, May 24, 2019

مظفر گڑھ # پھر خاندان کے ہاں تین یتیم بچوں کے نوکری سے انکار پر جرم بن گیا

مظفرگڑھ۔ لاہور میں سابق وزیر خارجہ، ایم این اےحناربانی کھر نے بہن خدیجہ کھر کے گھر مبینہ چوری کے الزام میں نوکرانی تین بہنوں کو گرفتار کرادیا۔

مظفرگڑھ۔ تھانہ سرور لاہور نے خدیجہ کھر کی ملازمہ 3 بہنوں کو چوری کے الزام میں سنانواں سے حراست میں لے لیا۔ پولیس

مظفرگڑھ۔ تینوں بہنوں کو سنانواں سے لاہور منتقل کردیا گیا۔ پولیس

مظفرگڑھ۔ عائشہ،عابدہ اور شاہدہ گزشتہ 11 سال سے خدیجہ کھر اور حناربانی کھر کے گھروں میں مزید کام کرنے سے انکار کرکے واپس اپنے آبائی علاقے سنانواں آگئی تھیں۔

مظفرگڑھ۔ بچیوں پر ظلم کیا جاتا اور گھر آنے کے لیے چھٹیاں بھی نہ دی جاتیں۔ والدہ

مظفرگڑھ۔ بچیوں کو شادیوں کے لیے گھر بلایا تو چھٹیاں دینے سے انکار کردیا گیا۔ والدہ

مظفرگڑھ۔ بچیاں شادیاں کرنے کے لیے گھر آئیں تو 3 ماہ پہلے ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث کردیاگیاہے۔ حمیدہ بیگم

مظفرگڑھ۔ چوری کی واردات کے بعد تفتیش میں متعلقہ پولیس اور اداروں نے بچیوں کو بیگناہ قرار دیا تھا۔ حمیدہ بیگم

مظفرگڑھ۔ شادیوں کے لیے کام چھوڑ کے آنے پر چوری کا جھوٹا الزام لگایاگیا۔ حمیدہ بیگم

 مظفرگڑھ۔ میری یتیم اور بے قصور بیٹیوں کو بازیاب کرایا جائے۔ والدہ

مظفرگڑھ۔ ملازماؤں کو چوری کے مقدمہ کی تفتیش کے لیے پولیس نے حراست میں لیا۔ ذرائع کھر خاندان

مظفرگڑھ۔ مقدمے میں گرفتار نامزد ڈرائیور نے ملازماؤں کا نام پولیس کو بتایاتھا۔ کھر خاندان کا دعوی



Friday, May 10, 2019

ترکی میں جب رجب طیب اردگان نے حکومت سنبھالا تو ترکی کی حالات پاکستان سے زیادہ ابتر تھے

طیب اردگان جب ترکی کے وزیراعظم بن گئے تو ترکی کے حالات آج کے پاکستان سے ذیادہ برے تھے،
ترکی IMF کا 90 ارب ڈالر کا مقروض تھا،
ترک بنک کے پاس صرف 5 ارب ڈالر زرمبادلہ رہ گیا تھا،
مہنگائی کا یہ عالم تھا کہ ترکی میں آلو اور پیاز اپنے وزن سے 2 گنا کرنسی سے بکنے لگے،
کاروباری لوگ اپنی فیکٹریاں اٹھا کر جرمنی اور یورپ نکل لیے۔
مخالفین طیب اردگان کی حکومت بننے کے پہلے ہی ہفتے نعرے مار رہے تھے کدھر ہے تبدیلی کدھر ہے ترقی۔

پھر صرف اگلے 3 سالوں میں ترکی اپنے قدموں پر واپس آ چکا تھا۔طیب اردگان نے لوٹ مار اور کرپشن ختم کر کے سادگی اپنا کر چھوٹے کاروبار پر فوکس کر لیا۔
ملک سے فرار کاروباریوں کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاری بھی آنے لگی۔
2011 وہ سال تھا جب ترک حکومت نے IMF کی آخری قسط منہ پر مارتے ہوئے کہا کہ اب IMF کو جتنا قرضہ قرضہ چاہیے تو ہم سے لینا .
2012 تک ترک سنٹرل بنک کے پاس صرف 26 ارب ڈالر کے ریزرو تھے اور آج ترک بنک کے پاس 182 ارب ڈالر کے زخائر ہیں اور آج ترکی دنیا کی 17ویں بڑی معیشت ہے۔

اس وقت تک پاکستان IMF کا 90 ارب ڈالر مقروض ھے،
1 ڈالر تقریباً 136 روپے کے برابر ہو گیا ھے تقریبا،
ذر مبادلہ کے ذخائر صرف 8 ارب کے رہ گئے ہے ، ملک کے تمام ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں، ماضی میں ملک کو اربوں منافع دینے والے ادراے، سٹیل مل ، پی آئی اے، ریلوے وغیرہ خسارے میں چل رہے ہیں، ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے ،
آج وطن عزیز ہر ماہ 2 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ میں چل رہا ہے، دنیا کے تقریبا ہر ملک کا ہم نے قرضہ دینا ہے،

آج PTI حکومت کو معرض وجود میں آئے ہوئے 9 مہینے ہوئے ہیں ۔۔۔
پٹواری سارا دن ہاتھ میں کیلکولیٹر اٹھائے روز تبدیلی کا رزلٹ مانگتے ہیں، یہ جاہل سمجھتے ہیں کہ عمران خان ٹیکس بھی نا لگائے، مہنگائی بھی نا ہو، قرضہ بھی نا لے، لیکن ان کو صرف تبدیلی چاہیے،

عمران خان مہنگائی کرے یا کرائے بڑھائے یا ٹیکس لگائے،
عمران خان قرضہ لے یا IMF کے پاس جائے،

لیکن انشاءاللہ ایک بات تو طے ہے کہ ان تمام پیسوں سے نا تو دبئی اور لندن میں عمارات بنے گی اور نا ہی فلیٹ خریدے جائینگے،

یہ سب کے سب پیسے پاکستان کی ترقی اور غریب عوام کی صحت اور تعلیم پر خرچ ہونگے،
انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی ترکی ، سنگاپور اور ملائشیا کے صف میں کھڑا ہوگا۔
اور ملک کو لوٹنے والوں کے اور روز جھوٹ بولنے والوں کے اور جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ لگنے والا ھے

Tuesday, May 7, 2019

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ضمانت کے ختم ہونے پر جیل واپسی اور ن لیگ کے کارکنوں کی قائد کے ساتھ دینے کیلیے پاور شو


مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج مدت ضمانت ختم ہوتے ہی افظاری کے بعد جاتی امرا رائیونڈ سے کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے, ان کی واپسی کے قافلے کی قیادت مریم نوازکریں گی، وہ رائیونڈ سے کوٹ لکھپت جیل تک آخری لمحے تک میاں نوازشریف کےساتھ ہوں گی جبکہ حمزہ شہباز بھی اپنےتایا کیساتھ جیل تک جائیں گے۔
مزید خبریں: میاں نواز شریف کی جیل واپسی، کوٹ لکھپت جیل میں انتظامات مکمل
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں آج سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل واپس منتقلی پر بھرپور پاور شور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور رہنماؤں کو زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت کردی گئی، مریم نواز نے کارکنوں کو چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو کی کال دیدی۔
 لیگی رہنما اور کارکن قافلے کی صورت میں جیل واپسی تک ان کے ہمراہ رہیں گے، جاتی امراء رائیونڈ سے شنگھائی پل فیروز پور روڈ اور کوٹ لکھپت جیل تک کارکن مختلف کیمپس لگا کر اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کارکن بضد ہیں تو کارکنوں کو اجازت دیدی گئی ہے، شام کو شنگھائی چوک فیروز پور روڈ، رنگ روڈ اور گجومتہ شنگھائی چوک پر استقبال کریں گے۔
مزید خبریں: شراب فروخت کرنے والوں کیلئے آن لائن سسٹم بنانے کا فیصلہ
کوٹ لکھپت جیل میں کمرے کی صفائی کردی گئی، میاں نواز شریف کو کمرے میں چارپائی اور فوم کا گدا دیا جائے گا، میاں نواز شریف کو گرمی کی وجہ سے ائیر کولر دیئے جانے کا امکان ہے تاہم حکومت نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کی ہے کہ آیا اس سے پہلے کسی کو کولر دیا گیا یا نہیں جس پر رپورٹ دے دی گئی ہے،، کسی قیدی یا بیرک میں ائیر کولر موجود نہیں ہیں،، میاں نوازشریف کو ائیرکولر یا اے سی دینے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث علاج کیلئے کچھ دنوں کیلئے رہا کیا گیا تھا جس کی مدت آج ختم ہوگئی

Saturday, May 4, 2019

اگر لاہور ہائ کورٹ نے ضمانت کی توسیع نہ کی گئ تو ناقابل تلافی نقصان ہوگآ سابق وزیر اعظم نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
خیال رہے کہ نواز شریف کی عبوری ضمانت 7 مئی کو ختم ہورہی ہے جبکہ انہوں نے بیرون ملک جانے کی درخواست کا فیصلہ آنے تک اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ ہفتے نواز شریف نے سپریم کورٹ سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی نظر ثانی درخواست جمع کرائی تھی۔
مزید پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید، فلیگ شپ ریفرنس میں بری
العزیزیہ اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف کی 6 ہفتوں کی ضمانت میں انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث احمد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی اپیل میں کہا گیا کہ نواز شریف جنہیں مختلف بیماریوں کا سامنا ہے، کے لیے انصاف کا تقاضہ ہے کہ درخواستگزار کی ضمانت پر رہائی میں لگائی گئی شرائط پر نظر ثانی کی جائے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے بہتر یہ ہے کہ ان کا اس ہی ڈاکٹر سے علاج کرایا جائے جو برطانیہ میں اس سے قبل ان کا علاج کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر عبوری ضمانت میں توسیع نہ کی گئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا‘۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے خلاف مقدمات کی مکمل کہانی
خیال رہے کہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا تاہم فیصلے میں شرائط رکھی گئی تھیں کہ وہ اس دوران پاکستان سے باہر نہیں جاسکتے۔
درخواست میں نواز شریف کی صحت کے لیے قائم خصوصی میڈیکل بورڈ سمیت اسپیشلسٹ کی تجاویز اور تازہ رپورٹس بھی منسلک کی گئیں۔
سابق وزیر اعظم نے 25 فروری کو العزیزیہ اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی طبعی حالت کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

کوئ مائ کا لال ایسا پیدا ہی نپیں ہوا جو میرے فیصلے کو چیلنج کرے جسٹس سعید مظاہر نقوی کا انتباہ

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سیشن عدالتوں میں زیر ٹرائل مقدمات کی بار بار منتقلی کیخلاف درخواستوں پر دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ کوئی مائی کا لال ایسا پیدا نہیں ہوا جو فیصلہ ادھر ادھر کرواسکے، صرف دو فیصد وکلاء نے پورے سسٹم کو مفلوج کر رکھا ہے۔
جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزم نوید حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ دوران سماعت بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو عدالتوں کو ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے، ہم صرف اللہ کی رضا کے لئے کام کرتے ہیں۔ فل بنچ کے روبرو پراسیکیوٹر جنرل سید احتشام قادر شاہ نے بطورعدالتی معاون دلائل دیئے کہ سیشن جج کے پاس ٹرائل کو منتقل کرنے کا اختیار نہیں جس پر بنچ کے سربراہ نے کہا کہ اسی قانونی نقطے کی تشریح کے لیے یہ بنچ بنایا گیا ہے، بغیر بیان حلفی ٹرائل کیس کی منتقلی سسٹم کی خرابی کا باعث ہیں۔

 پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مزید دلائل دیئے کہ ججز کو بغیر وجہ کیسز کی مزید تاریخ نہیں دینی چاہیئں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ تاخیری حربوں کے حوالے سے عدالتوں کو یہ معاملہ دیکھنا چاہیے۔ ٹرائل کورٹس کو بھی اعلی عدلیہ کی تقلید کرنی چاہیے،فل بنچ نے مدعی کے وکلاء کو مزید دلائل کیلئے  کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

Friday, May 3, 2019

لاہور مسلم لیگ ن کی نئ تنظیم۔سازی مریم نواز نائب صدر سمیت اہم تبدیلیاں کیا پارٹی کیلئے سود مند ثابت ہونگے

عمر اسلم ) ن لیگ کے صدرمیاں شہبازشریف نے پارٹی کے نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دے دی، شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر اور مریم نواز نائب صدر مقرر ہوگئیں۔
مزید خبریں: پی بی اے نے پیمرا کے مزید لائسنس جاری کرنے پر اعتراض اٹھا دیا
نئی تنظیم سازی کے مطابق ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سیکرٹری خزانہ پرویز ملک جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر ہونگے، نائب صدر کی نشست پر سولہ افراد کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں مریم نواز ، حمزہ شہباز، عابد شیر علی، ایاز صادق، چودھری برجیس طاہر، ڈاکٹر درشن لال، خواجہ سعدر فیق، خرم دستگیر، میاں جاوید لطیف، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، نیلسن عظیم، پرویز رشید، راحیلہ درانی، رانا تنویر حسین، سردار مہتاب عباسی شامل ہیں۔
ن لیگ نے اکنامک ایڈوائزری کونسل میں تیرہ رہنماؤں کو شامل کیا ہے جن میں میاں شہباز شریف، اسحاق ڈار ، شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال، خواجہ آصف، قیصر احمد شیخ، علی پرویز ملک، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل، مشاہد حسین سید، عائشہ غوث پاشا اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔
 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو صدر انٹرنیشنل افئیرز کا عہدہ بھی دیا گیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) انٹرنیشنل افئیرز نور الحسن تنویر ہونگے، عطااللہ تارڑ اور بلیغ الرحمان کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کا عہدہ بلال اظہر کیانی، فرحان ظفر اور صورت تھیبو کو دیا گیا ہے جبکہ عباس آفریدی اور طلال چودھری جوائنٹ سیکرٹری ہونگے۔

مزید خبریں: گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو مشکلات، وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان
مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات، طارق فاطمی سیکرٹری پالیسی اینڈ ریسرچ، شیزہ فاطمہ خواجہ سیکرٹری پارلیمانی افئیرز، عائشہ رضا فاروق سیکرٹری ممبر شپ، رومینہ خورشید عالم سیکرٹری ایچ آر ہونگی۔ چودھری ریاض الحق صدر مسلم لیگ ( ن ) کسان ونگ، کامران مائیکل اقلیتی ونگ کے صدر ہونگے۔ میاں منان صدر تاجر ونگ، مصدق ملک پروفیشنل ونگ کے صدر، جبکہ خواتین ونگ کی صدارت نزہت عامر صادق کو دی گئی ہے، رمیش سنگھ اڑوڑا جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ اور قیصر احمد شیخ صدر بزنس اینڈ کامرس ونگ ہونگے۔
رانا ثنااللہ مسلم لیگ ( ن ) پنجاب کے صدر، سردار اویس لغاری جنرل سیکرٹری، حنیف عباسی سینئر نائب صدر، راجہ عتیق سرور نائب صدر، خواجہ سلمان رفیق، حافظ نعمان، راجہ قمر السلام نائب صدر اور سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن ) پنجاب کا عہدہ عظمی بخاری کو دیا گیا ہے جبکہ ملک احمد خان کو جوائنٹ سیکرٹری پنجاب مقررکیا گیا ہے۔

لاہور مریم نواز شریف ایک بار پھر سیاسی میدان میں کارکنوں اور ورکروں کیلئے اہم پیغام جاری

 مریم نواز  نے کہا کہ ‏نوازشریف کیلئے یہ مشکلات یہ پریشانیاں کوئی نئی نہیں، عوام اپنے قائد پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، تاریخ گواہ ہے آپکا لیڈر اپنے ملک کیلئے جو قدم اٹھا لے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا ۔
مزید خبریں: لاہور میں 200 کلو وزنی 10 سالہ بچے کا کامیاب آپریشن!!
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیٖغام میں کہنا تھاکہ' نوازشریف کے لیے یہ مشکلات یہ پریشانیاں کوئی نئی نہیں ہیں ،مسلم لیگ ن کے شیرو بس مایوس نہیں ہونا اپنے لیڈر کی طاقت بن کے اسکے ساتھ کھڑے رہنا ہے، تاریخ گواہ ہے آپکا لیڈر اپنے ملک کے لیے جو قدم اٹھا لے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا بس اپنے قائد پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں.

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں امید کی کرن ہیں نجات دہندہ ہیں اور دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا'.
اور نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں امید کی کرن ہیں نجات دہندہ ہیں اور انشاءاللہ دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔ انشاءاللہ !
مزید خبریں: کسٹمز میں اکھاڑ پچھاڑ، 20 انسپکٹرز اور 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان  بزدار کی زیرصدارت اجلاس،سالانہ ترقیاتی پروگرام پر 6 ماہ کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ...