Sunday, April 21, 2019

شیخوپورہ میں لیڈی آفیسر کی ماسٹرز کے ساتھ ہتھک آمیز اور غیر انسانی رویئہ رکھنے پر ماسٹر کلاس روم میں رو پڑے

شخوپورہ#
گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول فاروق آباد میں مانیٹرنگ ٓفیسر ڈی ایم او سمیرا عنبرین کا سینئیر سائنس ٹیچر طارق محمود آسی کے ساتھ ہتک آمیز سلوک، خاتون آفیسر نے معزز اور سینئیر سائنس ٹیچر کے ان کے طلباء کے سامنے جوتے اتروا دیے۔ استاد طارق محمود آسی اس سلوک پر طلباء کے سامنے روپڑے۔ سینئیر استاد کا کہنا تھا وہ 24سال سے ملک و قوم کی تعمیر میں اپنا کردار اد کر رہے ہیں اور خاتون آفیسر نے انکے 80طلباء کے سامنے انہیں جوتا مارا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی ایم او سمیرا عبرین نے انہیں دھمکیاں بھی دیں کہ وہ بہت بڑی آفسر ہے اور اس کے آگے پیچھے بہت لوگ ہیں۔
سینئیر ٹیچر کی وڈیو میڈیا پر آنے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی جس پر انتظامیہ اور افسران نے استاد کی دادرسی کی بجائے ان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن جب تحقیقات کے لیے سکول میں آئے تو اساتذہ کی جانب سے خاتون افسر کے خلاف شکایت کرنے پر وہ دفتر سے اٹھ کر چلے گئے ۔
اس کے بعد سینئیر اساتذہ نے ننگے پاؤں طلباء کو تعلیم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کے دوران تدریس کا عمل چھوڑ کر طلباے کا نقصاننہیں کر سکتے لیکن وہ ظلم کے خلافاحتجاج ضرور کریں گے اور انہوں نے جوتا پہنے بغیر کلاسوں میں تعلیم دینا شروع کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا وہ یہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ شہریوں نے اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ استاد قوم کے معمار ہوتے ہیں اور اگر طلباء کے سامنے ان کی ہتک کی جائے گی تو طلباء کیسے انہیں عزت دے سکیں گے اور اس معاملے کی وجہ سے طلباء کے زہنوں پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔ شہریوں اور اساتذہ نے سینئیر ٹیچر طارق محمود آسی کے لیے انصاف کا مطالبہ کر دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان  بزدار کی زیرصدارت اجلاس،سالانہ ترقیاتی پروگرام پر 6 ماہ کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ...